وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی چیئرپرسن مریم نوازمستعفی

maryam.nawazوزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی چیرپرسن شپ سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ’’وزیراعظم یوتھ لون اسکیم پروگرام‘‘ سے بطور چیرپرسن استعفیٰ دے دیا ہے جسے انہوں نے کیبنٹ ڈویژن کو بھی بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم نواز نے استعفے کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف سے بھی مشاورت کی تھی جب کہ ان کا استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس کو بھی موصول ہوگیا ہے جسے وزیراعظم نوازشریف اپنی وطن واپسی کے بعد منظور کریں گے۔
لاہور ہائی کورٹ نے منگل کے روز وفاقی حکومت سے کہا تھا کہ لون پروگرام کے لیے مریم نواز کے بجائے کسی اور شخص کو چیئرمین مقرر کیا جائے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی نے مریم کی تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے اسے سراسر اقربا پروری کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *