دبئی میں دنیا کے طویل ترین ٹوین ٹاورز کی تعمیر کا منصوبہ

Dubai.1 دبئی کوگزشتہ کئی برس سے دنیا کی طویل ترین عمارت،’’ برج خلیفہ‘‘ کا حامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اب ایک مقامی تعمیراتی کمپنی، ایمار پراپرٹیز نے اپنے اس ارادے کا اظہار کیا ہے کہ وہ یہاں دبئی میں دنیا کے طویل ترین ٹوین ٹاورز تعمیر کروانے کا رادہ رکھتی ہے۔
ابو ظہبی کے اخبار ’’دی نیشنل‘‘کی رپورٹ کے مطابق،ایمار پراپرٹیز ایک وسیع، پُر تعیش اور رہائشی علاقہ تعمیر کرنے والی ہے جو دبئی کے ڈاؤن ٹاؤن ڈسٹرکٹ (جہاں ’’بُرج خلیفہ‘‘ واقع ہے)سے تین گنا بڑی ہو گا اور یہ ٹاور اس کے مرکزی حصے کے طور پرتعمیر کئے جائیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *