پاکستان نے اسرائیل کا بیڑہ غرق کر دیا !

wres

پاکستان کے پروفیشنل ریسلر مصطفی علی نے پچھلے سال پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای میں قدم رکھا اور ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ پچھلے ہفتے ان کی ریسلنگ ڈبلیو ڈبلیو ای کے 205 چینل پر لائیو دکھائی گئی۔ اپنے پہلے میچ میں وہ زیادہ طاقت کا مظاہرہ نہ کر پائے کیونکہ ان کے حریف یرنیٹ زخمی ہو گئے۔ لیکن پھر بھی علی اس میچ کے فاتح قرار پائے۔ اس ہفتے ان کا مقابلہ اسرائیلی ریسلر نوم ڈار سے ہوا جس میں آغاز میں علی کو بہت مشکلات کا سامنا رہا اور اسرائیلی ریسلر ان پر مکمل طور رپر حاوی رہے۔ لیکن بالآخر علی نے اپنے حریف کو 450 سپلیشز سے بچھاڑ لیا۔ چکاگو سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ریسلر بہت تیزی سے فتوحات سمیٹ رہے ہیں اور کمپنی کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔ وہ ایک چھوٹےقد ، جسامت اور چہرے کے مالک کھلاڑی ہیں۔ اس ہفتے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں دنیا بھر کو حیران کرنا چاہتا تھا کیونکہ لوگ میری جسامت سے اندازہ لگا رہے تھے۔ اس میچ میں ناظرین کو علی کی اصل طاقت کا اندازہ ہوا۔ ان کی فتح سے یہ ثابت ہو گیا کہ اب ڈبلیو ڈبلیو ای مصطفی علی برانڈ میں ڈھل رہی ہے۔ علی
نہ صرف ریسلنگ رنگ میں بلکہ مائیک پر بھی بہت اچھے ثابت ہو ئے ہیں۔ ایک ماڈرن ریسلر کے لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ وہ ریسلنگ کی اہلیت، خوبصورتی اور کراوڈ کی توجہ حاصل کرنے کا ملکہ رکھتا ہو اور علی میں یہ تمام خصوصیات بدرجہ اتم موجود ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ علی 2017 میں مواقع کا کیسے فائدہ اٹھاتے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *