دہشتگردبدلہ لینے کیلئے حملہ کر سکتے ہیں: برطانوی مسافروں کو حکومت کا انتباہ

 UKلندن: برطانوی دفترِ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ داعش کے خلاف برطانیہ کے فضائی حملوں کے بدلے میں دہشتگردی کا ’’بڑا خطرہ ‘‘ موجود ہے۔
بیرونِ ملک سفر کرنے والے برطانویوں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ انہیں داعش کے خلاف برطانوی فضائی حملوں کے نتیجے میں انتہاء پسندوں کی جانب سے ہدف بنایا جا سکتا ہے۔
دفترِ خارجہ نے دنیا کی تمام منازل کیلئے سفری ہدایات کو از سر نو جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی قومیت کے حامل افراد کو ’’عراق اور شام میں تنازعے کے سبب مشتعل افراد یا گروہوں کی جانب سے حملوں کا شدید خطرہ لا حق ہے۔لہٰذا، وہ تمام برطانوی جو بیرون ملک سفر کرتے ہیں، انہیں ان دنوں بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔‘‘

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *