دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم کونسا ملک تعمیر کر رہا ہے ؟ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوں گے !

ne

احمد آباد ۔ بھارت نے دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر شروع کر دی ہے جس میں 1 لاکھ 10 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی اور اس پر 100 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق کلکتہ کے کرکٹ سٹیڈیم میں تعمیر نو کے باعث شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش کم ہو چکی ہے جس کے باعث میلبورن کرکٹ سٹیڈیم کے پاس دنیا کا سب سے بڑا سٹیڈیم ہونے کا اعزاز ہے جس میں ایک لاکھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے تاہم اب بھارت نے گجرات کے شہر احمد آباد میں نئے سٹیڈیم کی تعمیر شروع کر دی ہے جس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاست گجرات کے حکام نے اعلان کیا کہ اس سٹیڈیم میں ایک لاکھ 10 ہزار افراد کرکٹ میچ کا لطف اٹھا سکیں گے۔  گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر پاریمل نتھوانی نے کہا کہ ”سٹیڈیم میں 76 کارپوریٹ باکس، 4 ڈریسنگ رومز، ایک کلب ہاﺅس اور ایک اولمپک جیسا سوئمنگ پول بھی ہو گا۔ اس کمپلیکس کی تعمیر اگلے دو سال میں مکمل ہوگی جس میں تین پریکٹس گراﺅنڈز اور ایک انڈور کرکٹ سٹیڈیم بھی ہو گا۔ یہ سٹیڈیم حال ہی میں گرائے جانے والے سردار پٹیل گجرات سٹیڈیم کی جگہ پر ہی تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں 50 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش موجود تھی۔ واضح رہے کہ بھارت میں ایک درجن سے زائد کرکٹ سٹیڈیم موجود ہیں جہاں انٹرنیشنل کرکٹ میچ ہوتے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *