پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والے آن لائن ادارے کا پاکستانی پاسپورٹ کے بارے میں حیران کن انکشاف !

3710

مونٹریال۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والے آن لائن ادارے   پاسپورٹ انڈیکس   کی ایک حالیہ رپورٹ میں پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا کا دوسرا سب سے کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیدیا گیا ہے۔ عالمی درجہ بندی میں کمزور پاسپورٹ کے حامل ممالک میں پاکستان کے علاوہ، افغانستان، عراق، شام اور صومالیہ شامل ہیں۔ پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزہ کے دنیا کے چند ہی ممالک میں انٹری فری ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمزور ترین پاسپورٹ کی وجہ سے پاکستانی صرف دنیا کے صرف 6 ممالک میں ہی ویزہ فری انٹری کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں جبکہ انھیں اپنے پڑوسی ملک افغانستان جانے کیلئے بھی ویزہ درکار ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس درجہ بندی میں جرمنی سرفہرست ہے جس کے شہریوں کو دنیا کے 157 ممالک میں بغیر ویزہ کے داخل ہونے کی سہولت موجود ہے۔ سنگاپور اور جنوبی کوریا کا شمار ان ایشیائی ممالک میں ہوتا ہے جن کے پاسپورٹ کی دنیا بھر میں ویلیو ہے۔ سنگاپور کے شہری بغیر ویزہ کے دنیا کے 156 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ جاپان اس فہرست میں چوتھے اور جنوبی کوریا چھٹے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک اٹلی، نیدرلینڈ اور بیلجیم کے پاسپورٹس کو بھی دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *