بچی پر تشدد اور زیادتی کیس، مزید تین مشتبہ افراد زیرحراست !

371

کراچی ۔ کورنگی میں زیادتی اور تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کے معاملے میں آئی جی سندھ نے ملزمان کو جلدازجلد گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔ پولیس اب تک پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔ ہسپتال میں زیرعلاج بچی صحت یاب ہو رہی ہے، اس نے کھانا پینا شروع کر دیا ہے۔ کورنگی میں زیادتی اور تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کے ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں آئی جی سندھ نے ملیر زون کے تمام اعلیٰ افسران کا اجلاس طلب کیا جس میں ایس ایس پی ملیر راؤ انور سمیت ملیر زون کے تمام شعبوں کے افسران شریک ہوئے۔ اجلاس کو کیس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ آئی جی سندھ نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ پولیس اب تک پچاس مشتبہ افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق شام تک بچی تشدد کیس میں اہم کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب سول ہسپتال کے ڈی ایم ایس ٹراما سینٹر ڈاکٹر عامر کے مطابق بچی نے کھانا پینا شروع کر دیا ہے۔ اس کی غذا کی نالی محفوط ہے۔ بچی کی گردن کے زخم پر لگے ٹانکے 8 سے 10 روز میں کھولیں جائیں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *