بدقسمت شہزادی سیتا وائٹ اور عمران خان کی کہانی
قسط نمبر 21

بشکریہ وینیٹی فیئر میگزین نیویارکsita white

اصل 2.4ملین ڈالر میں سے، 1.6ملین ڈالر ابھی تک اکاؤنٹ میں تھے۔تقریباً800000ڈالر نکالے جا چکے تھے۔
یہ جاننے پر سیتا تقریباً دیوانی ہو گئی تھی اور وکٹوریہ سمیت، ہر ایک سے رابطہ کر رہی تھی۔ وکٹوریہ کہتی ہے، ’’وہ بہت زیادہ دباؤ میں تھی۔میری اس سے روزانہ، شاید5سے 10منٹ تک فون پر بات ہوتی۔‘‘
اس دن، جب سیتا کو سیکسبیز کے فراڈ کا پتہ چلا، اس نے اپنی وصیت میں ترمیم کی اور کیمرون کانام ٹرسٹی اور سیتا کے سرپرست کے مناصب سے حذف کر دیا۔اس نے اپنے وکیل کے طور پر نکسن کو نامزد کر دیااور اب کی بار سٹی بینک کو ٹرسٹی بنا دیا گیا۔کیمرون نے نکسن کے دفتر کو ایک خط فیکس کیا، جس میں اس نے لکھاکہ’’سیتا کی جانب سے ڈرگس کے مسلسل اور، غیرقانونی استعمال‘‘کی وجہ سے وہ شریک ٹرسٹی کے منصب سے مستعفی ہو رہی ہے۔
سیتا، کوکین، کرسٹل میتھ اور دیگر نشہ آور اشیاء میں بالکل ڈوبی رہنے کیلئے مشہور تھی۔۔۔ بالخصوص، اس وقت جب اس کی شادی جوہن ارسِک سے ہوئی، جو کہتا ہے کہ ان کے 8ماہ کے اکٹھے قیام کے دوران، ایک موقع پر اس نے محسوس کیا جیسا کہ گویا وہ ’’موت کو اپنے سامنے دیکھ رہا تھا"۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *