کھیل

کرکٹر محمد حفیظ نے جامعہ کراچی میں داخلہ لے لیا

Share

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنس میں داخلہ لے لیا۔

جامعہ کراچی کے فیس بُک میں محمد حفیظ کے جامعہ کراچی میں داخلہ کی تصدیق کی گئی۔

محمد حفیظ نے صدر شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران 42 سالہ نوجوان کھلاڑی نے بتایا کہ کھیل کی وجہ سے وہ اپنا تعلیمی سفرمکمل نہیں کرسکے تھے تاہم اب انہیں ایک بہترین موقع میسرآیا ہے جس سے وہ بھرپوراستفادہ کریں گے۔

مداحوں کی جانب سے ’پروفیسر‘ کہلانے والے کھلاڑی محمد حفیظ نے بتایا کہ وہ اپنی نوجوانی کے دنوں میں کرکٹ کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پائے تھے۔

https://www.facebook.com/plugins/post.php?app_id=&channel=https%3A%2F%2Fstaticxx.facebook.com%2Fx%2Fconnect%2Fxd_arbiter%2F%3Fversion%3D46%23cb%3Df2d0ec2eeced8c%26domain%3Dwww.dawnnews.tv%26is_canvas%3Dfalse%26origin%3Dhttps%253A%252F%252Fwww.dawnnews.tv%252Ff2eb50bdcf6bf6c%26relation%3Dparent.parent&container_width=748&href=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fkutimes%2Fposts%2F5935871399785172&locale=en_US&sdk=joey&width=auto

ملاقات میں قومی کرکٹ کے سابق کپتان نے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو بتایا کہ ان کا داخلہ شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز میں ہوا کہ اس لیے وہ بھی رواں سال سے جامعہ کراچی کے طالب علم ہیں۔

اسی دوران ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے 42 سالہ آل راؤنڈر محمد حفیظ کو جامعہ کراچی میں خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کوکھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہیئے جو ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے ناگزیرہے۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ آپ کے اسپورٹس تجربات سے بھرپوراستفادہ کریں گے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ میچ 2021 میں پاکستان ٹیم نے بھارتی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد جامعہ کراچی نے پاکستانی کے تمام کھلاڑیوں کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ٹیم کے تمام کھلاڑی جامعہ کراچی میں مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

محمد حفیظ نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران 55 ٹیسٹ میچز، 218 ون ڈے میچز اور 119 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔