معروف مصنفہ اور مرحوم دانشور اشفاق احمد کی بیوہ بانو قدسیہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں !

new1

لاہور ۔ معروف مصنفہ اور مرحوم دانشور اشفاق احمد کی بیوہ بانو قدسیہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف افسانہ نگار اور راجہ گدھ جیسے کلاسک ناول کی مصنفہ بانو قدسیہ 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئی ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں 10 روز پہلے شوگر اور دل کے عارضے کے باعث نجی ہسپتال داخل کرایا گیا تھا لیکن ڈاکٹرز کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔ان کے انتقال پر ملک بھر کے صحافتی و ادبی حلقوں میں شدید غم کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔
معروف صحافیوں زبیر اعوان، عثمان تنویر اور دیگر نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانو آپا کے انتقال سے اردو ادب کا ایک باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا ہے لیکن ان کا ناول راجہ گدھ ہمیں ان کی جدائی کے سانحے کے بعد بھی رزق حرام کے حصول سے روکتا رہے گا۔
واضح رہے کہ بانو قدسیہ معروف دانشور و مصنف اشفاق احمد کی بیوہ تھیں جبکہ وہ خود بھی اردو ادب میں اپنی منفرد شناخت رکھتی ہیں۔ ان کا ناول راجہ گدھ اردو ادب کے کلاسکس میں شمار ہوتا ہے۔انہوں نے راجہ گدھ کے علاوہ بھی حاصل گھاٹ، آتش زرِ پا، فٹ پاتھ کی گھاس جیسی متعدد کتابیں لکھی تھیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *