شراب پی کرغل غپاڑہ، 3 اراکین اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج

assemblyقومی اسمبلی کے تین اراکین کے خلاف ڈانس پارٹی میں مبینہ غل غپاڑہ، پولیس اہلکاروں پر تشدد اور سرکاری کام میں مداخلت کے الزامات کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں 3 اراکین قومی اسمبلی، حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے نجف سیال اور رضا حیات ہراج جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے سنجے پروانی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ان اراکین قومی اسمبلی نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 میں ایک گھر میں مبینہ طور پرشراب کے نشے میں دھت ہوکرغل غپاڑہ شروع کردیا، جس پرپڑوسیوں کی جانب سے مددگار 15 پولیس کو شکایت کی گئی۔پولیس پارٹی جب موقع پر پہنچی توان اراکینِ اسمبلی نے مبینہ طور پر ایک اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو تھپڑ مارے اور سرکاری وائرلیس سیٹ بھی توڑ ڈالا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں اراکین قومی اسمبلی پرڈانس پارٹی میں مبینہ غل غپاڑہ، پولیس اہلکاروں پر تشدد اور سرکاری کاموں میں مداخلت کا الزام ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *