سیر پر گئے طلبا کی بس کو حادثہ، 13 ہلاک 40 زخمی!

 حادثے میں زخمی ہونے والے کئی طلبا کی حالت تشیوشناک ہے، پولیس - فوٹو: اے پی

منیلا -فلپائن میں بس حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت سیروتفریح کے لیے لے جانے والے 13 طلبا ہلاک اور 40  زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن میں طلبا کو سیروتفریح  کے لئے جانے والی بس بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 طلبا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں 3 طلبا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، واقعے میں ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق بس میں ڈرائیور سمیت 50 طلبا اور ایک استاد موجود تھے جب کہ اونچائی پر چڑھتے ہوئے ڈرائیور بس کا کنٹرول کھو بیٹھا جس کے نیتجے میں حادثہ پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والے کئی طلبا کی حالت تشویشناک ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *