جماعت الاحرار کی ویب سائٹ کہاں سے آپریٹ ہو رہی ہے؟ بھیانک انکشاف ہوگیا!

Jamat Ul Ahrar

لاہور - خفیہ اداروں نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کی ویب سائٹ کا پتہ چلا لیا۔ ویب سائٹ کا آئی پی ایڈریس بھارت سے آپریٹ ہوتا رہا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے حساس اداروں نے سانحہ مال روڈ لاہور کی ذمہ دار دہشت گرد تیظیم جماعت الاحرار کی ویب سائٹ کا پتہ چلا لیا، ویب سائٹ کا آئی پی ایڈریس بھارت سے آپریٹ ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ وزارت داخلہ نے یہ ثبوت بھارتی ہائی کمشنر کو فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ جماعت الاحرار نے مال روڈ لاہور دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں تقریباً 14 افراد شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن مبین اور ایس ایس پی زاہد اکرام گوندل بھی شہید ہوئے تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *