ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے بارے میں اہم اعلان!

Image result for ‫تعلیمی ادارے‬‎

لاہور-ملک بھر میں حالیہ دہشتگردی کے پیش نظر مختلف تعلیمی اداروں میں تمام اسپورٹس اور کانووکیشن کی تقریبات فوری طور پر منسوخ کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں حالیہ دہشتگردی کے پیش نظر مختلف تعلیمی اداروں میں تمام اسپورٹس اور کانووکیشن کی تقریبات فوری طور پر منسوخ کردی گئی ہیں، تقریبات کے سلسلے میں سرکاری کالجز کو دیے گئے اجازت نامے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں،لاہور،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصورکے کالجز کوتقریبات منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،سرکاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ حالیہ واقعات کے پیش نظر کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کی وفاقی اردویونیورسٹی میں تقریبات اوراجتماع تاحکم معطل کردیے گئے ہیں، پابندی کاحکم ہائیرایجوکیشن کمیشن سے موصول خط کی روشنی میں کیا گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *