اقوام متحدہ کا پاکستان میں پروگرام کا آغاز !

download

اسلام آباد۔ دفتر اقوام متحدہ برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) پاکستان میں سمگلنگ، منشیات اور جرائم کی روک تھام کے لئے 7 کروڑ امریکی ڈالر سے کنٹری پروگرام کا آغاز کر رہا ہے۔ "پاکستان میں منشیات اور اس سے متعلقہ چیلنجوں کے لئے ترقی پذیر حل" کے عنوان کے تحت 70 ملین امریکی ڈالر کا کنٹری پروگرام پیش کیا گیا ہے۔ کنٹری پروگرام کے تحت یو این او ڈی سی کثیر جہتی دھمکیوں پر قابو پانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اور مجرمانہ انصاف کی ایجنسیوں کی مہارت اور علم کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔ کنٹری آفس پاکستان میں یو این او ڈی سی کے نمائندے سیرزگیڈ نے کہا کہ یہ پروگرام قانون کی حکمرانی، اچھی طرزِ حکومت اور عوامی صحت کو فروغ دینے اور پاکستان کی حکمت عملی کو مزید آگے بڑھانے کا ایک موقع ہے۔ جبکہ بلیغ الر حمن نے کہا کہ ایک عام اور مشترکہ ذمہ داری ہونے کے ناطے اس لعنت سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے بین الاقوامی برادری کی مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ اعجاز علی خان سیکرٹری نارکاٹکس کنٹرول ڈویژن نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر یو این او ڈی سی نے بلیغ الرحمن اور سیکرٹری نارکاٹکس کنٹرول ڈویژن کو یادداشت پیش کی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *