بے مقصد احتجاج نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، شہبازشریف

shahbaz sharifوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ حالیہ  انتشارکی سیاست سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا اور بے مقصد احتجاجی سیاست پر آج پوری قوم دکھی ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے دوران شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اتحاد اور ایثاروقت کی اہم ترین ضرورت ہے، انتشارکی حالیہ سیاست سے پاکستان کی معیشت کونقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بےمقصد احتجاجی سیاست پر آج پوری قوم دکھی ہے اور ’’صرف میں‘‘ کے رویے نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے جب کہ پاکستان کو ترقی کی شاہراہ میں گامزن کرنے کے لئے ‘‘ہم’’ کی روش اپنانا ہوگی.
شہباز شریف نے کہا  کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی مسلم لیگ(ن)کی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان عوام کےلئے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کی نرخوں میں کمی سے عوام کوریلیف ملا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *