بھارتی سیاستدان کا قبرستان ختم کرکے مردوں کو جلانے کا مطالبہ !

377

نئی دہلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی ساکشی مہاراج کے حالیہ بیان نے مسلمانوں کے اندر غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ موصوف فرماتے ہیں کہ بھارت میں موجود تمام قبرستان ختم کرکے تمام مردوں کو ہندوؤں کی طرح جلایا جائے۔ ساکشی مہاراج نے شوشا چھوڑا ہے کہ اگر تمام زمین پر قبرستانوں کی تعمیر کے لیے استعمال کی جائے گی تو لوگ کہاں رہیں گے؟ اس لیے بھارت میں کوئی بھی قبرستان نہیں ہونا چاہیے اور تمام افراد کی میتوں کو نذر آتش کرنا چاہیے۔ ساکشی مہاراج نے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں ایک نئے قانون کی اشد ضرورت ہے، جس میں قبرستانوں کی کوئی جگہ نہ ہو بلکہ سب کیلئے مشترکہ شمشان گھاٹ ہونا چاہیے۔ کسی کو دفنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر تمام زمین پر قبرستانوں کی تعمیر کے لیے استعمال کی جائے گی تو لوگ کہاں رہیں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *