پی ٹی آئی کے نعیم الحق بھی پٹڑی سے اترگئے!

Pti Kay Tarjuman Bhi Patri Say Uttar Gaye

سیاسی عدم رواداری کے ماحول میں تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق بھی پٹڑی سے اتر گئے، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کو الٹا لٹکا کر کوڑے مارے جانے چاہئیں ۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اور عابد شیر علی کی بد زبانی سیاست میں گند پھیلا رہی ہے،ان دونوں کا علاج کوڑے مارنا ہے۔

مسلم لیگ ن کے طلال چودھری نے نعیم الحق کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اچھے کام کریں، ایسے کام نہ کریں کہ لوگ تھو تھو کریں ۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان سے لے کر نیچے تک پی ٹی آئی والے غیر ضروری چیزوں میں وقت ضائع کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے رہنما جب بھی بولتے ہیں، لوگ ان پر تھو تھو کرتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *