پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے بڑی خبر آگئی!

اگر بھارتی حکومت نے اجازت دیدی تو دونوں ممالک کے درمیان ستمبر یا نومبر میں سیریز ہو سکتی ہے. فوٹو: فائل

ممبئی -بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز کے لئے آمادگی ظاہر کر دی ہے تاہم سیریز کی اجازت مودی سرکار کی اجازت سے مشروط ہو گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے حکومت کو پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے کے حوالے سے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دبئی میں سیریز کھیلنے کے لئے تیار ہیں اس لئے ہمیں سیریز کی اجازت دی جائے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی حکومت نے پاکستان سے کرکٹ سیریز کی اجازت دے دی تو پھر دونوں ممالک کے درمیان ستمبر یا نومبر میں کرکٹ سیریز ہو سکتی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *