سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لئے بہت بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا !

31

ریاض ۔ سعودی حکومت نے عمرہ سیزن کی مدت میں ایک ماہ کا اضافہ کر دیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمان اس سے مستفید ہو سکیں۔گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے عمرہ سیزن کی مدت 10جون(15 رمضان المبارک) سے بڑھا کر10جولائی(15 شوال) کر دی ہے۔حکام کے مطابق 2016 ء میں 6.4 ملین ویزے جاری کئے گئے تھے جو 20155ء کی نسبت77فیصد زیادہ تھے۔

2015ء میں 6 ملین ویزے جاری کئے گئے تھے۔2016کی فہرست میں مصر پہلے نمبر پر ہے جس نے 2016ء میں 2015کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ویزے جاری کر کے13 لاکھ سے زیادہ افراد کو عمرے کیلئے بھجوایا۔اسی طرح پاکستان 9 لاکھ 91 ہزار ویزوں کے ساتھ دوسرے اور انڈونیشیا 699,612 ویزوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *