امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا !

14

سیؤل ۔ امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جنوبی کوریائی وزارت دفاع نے بتایا کہ ملک کے جنوبی ساحلوں پر جاری ان مشقوں میں 800 سے زائد فوجی اہلکار، کئی جنگی بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر شریک ہیں۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ ان مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کے کسی ممکنہ حملے کی صورت میں ایک مؤثر رد عمل کی تیاری ہے۔ شمالی کوریا گزشتہ دنوں میں کئی مرتبہ میزائل تجربے کر چکا ہے، جس کی وجہ سے پڑوسی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *