”پیار کا جھانسہ دیا،بلیک میل کرکے بھائیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی“، لڑکی کا بازیابی کے بعد بیان

19

کراچی ۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہرسے 2 مبینہ اغوا کار گرفتار کر کے دو دن قبل اغوا ہونے والی لڑکی کوبازیاب کرا لیا گیا۔لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے پیارکاجھانسہ دیا،25 ہزار روپے بھی لے کرمجھے گھر میں بند کر دیا اور مجھے بلیک میل کر کے میرے بھائیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔شاہراہ فیصل پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دن قبل اغوا ہونے والی لڑکی کو مبینہ ٹاون سے بازیاب جبکہ دو مبینہ ملزمان انس اور اسلم کوگرفتارکرلیا۔ملزم انس کا کہنا تھا کہ وہ لڑکی سے محبت کرتاہے اوروہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے جبکہ مغوی لڑکی نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ انس اسے محبت کاجھانسا دیکر لے گیا تھا۔ایس ایچ او اسرار آفریدی کے مطابق ملزمان گلستان جوہرسے لڑکی کو لے گئے تھے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے تیسرے ساتھی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *