پاک افغان فوجی حکام کا ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ !

2

راولپنڈی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان اور افغانستان کے فوجی حکام کے مابین ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ ہوا ہے۔ پاک فوج کے چیف آف سٹاف سدرن کمانڈ اور کمانڈر افغان نیشنل آرمی 205 کور لیفٹیننٹ جنرل داؤد شاہ وفادار کے درمیان گفتگو ہوئی۔ بات چیت میں پاک افغان سرحدی امور زیرغور آئے اور دونوں افواج کے مابین ہاٹ لائن رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ پاک افغان فوجی حکام نے مستقبل میں بھی ایسے روابط جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *