وعدہ کرتا ہوں چئیرمین سینیٹ کی طرح وزیراعظم بھی بنا کر دکھاؤں گا !

11

گڑھی خدا بخش ۔ سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اڑتیسویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف میلی نظر رکھنے والوں سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منصوبوں کو ن لیگ سے منسوب کر دیا جاتا ہے اور میاں صاحب ہمارے منصوبوں پر فکر کرتے ہیں۔ آصف زرداری نے طنز کیا کہ نواز لیگ کی سوچ صرف پیلی ٹیکسیوں تک محدود ہے، بجلی نہ موجود ہے اور نہ ہی سستی ہے ۔ بلاول بھٹو آصف زرداری نے شکوہ کیا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمیشہ زیادتی ہوئی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم پانامہ کا انتظار کر رہے ہیں اور ججوں کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔ آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ وعدہ کرتا ہوں جس طرح پی پی کا چیئرمین سینیٹ بنایا، اسی طرح اس دفعہ وزیر اعظم بھی بنا کر دکھاؤں گا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *