50 مفتیان نے جعلی پیروں کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا !

15

لاہور۔ صوبائی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے علمائے کرام کے ایک اجلاس میں 50 مفتیان کرام نے سانحہ سرگودھا کے تناظر میں فتویٰ جاری کیا ہے۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ حکومت جعلی پیروں کے خلاف فوری ایکشن لے اور محکمہ اوقاف تمام جعلی پیروں کے خلاف سزائیں سخت کرے۔ فتوے میں قرار دیا گیا ہے کہ ایسے پیر کی بیعت درست نہیں جو خلاف شریعت کام کرے۔ مفتیان کرام کی جانب سے حکومت کو مستند گدی نشینوں پر مشتمل شریعہ بورڈ بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *