عینی شاہد نے دھماکے کی ساری تفصیلات بتا دیں !

16

لاہور۔ بیدیا ں روڈ خودکش دھماکے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے 100 فٹ کی دوری پر تھا اور صرف اور صرف فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دھماکے کے عینی شاہد نے بتایا کہ جب خودکش حملہ آور نے دھماکہ کیا تواس وقت وہ 100 فٹ کی دوری پر تھا کہ ایک دم دھماکہ ہوگیا اس کے بعد ہم جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں پر فوجیوں کو ہٹ کیا گیا تھا جس کے بعد ہم نے ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو 20 منٹ بعد آتے ہوئے دیکھا۔عینی شاہد نے مزیدبتایا کہ دھماکہ صبح سات سوا سات کے قریب کیا گیا اور اس میں صرف اور صرف فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا گیا،دھماکے کی جگہ پر حملہ آور کی ٹانگیں پڑی تھیں اور ایک بچہ بھی زخمی حالت میں پڑا تھا۔واضح رہے کہ بیدیاں روڈخودکش دھماکے میں 4 فوجیوں سمیت 6 افراد شہید ہوچکے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *