بیدیاں روڈ خودکش حملے کی زد میں آنے والی گاڑی کے زخمی ڈرائیور کا درد ناک انکشاف !

17

لاہور ۔بیدیاں روڈ پر خودکش حملے کی زد میں آنے والی گاڑی کے ڈرائیور نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ گاڑی میں فوجیوں سمیت 18افراد سوار تھے ۔

ذرائع کے مطابق لاہور کی بیدیاں روڈ پرخودکش حملے کی زد میں آنے والی پرائیویٹ گاڑی کے زخمی ڈرائیور عثمان نے کہا ہے کہ اس کی گاڑی میں فوجیوں سمیت 18افراد سوار تھے کہ اچانک زور داردھماکا ہوا جس کے بعد کچھ پتہ نہیں چلا اور ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا ۔

ڈرائیور عثما ن نے مزید کہا کہ گاڑیوں میں مردم شماری ٹیمیں سوار تھیں اور خودکش دھماکا ہوا جس سے جانی نقصان ہوا تاہم حملے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور پھر فوری طورپر پاک فوج اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *