بیدیا ں روڈ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری !

11

لاہور۔ بیدیا ں روڈ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے اور رپورٹ کے مطابق پاک فوج کو حملہ آور کا سر 40فٹ اونچی قریبی دوکان کی چھت سے ملا۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں کی طرف سے تیاری کی گئی  ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کی عمر 20 سے 22 سال تھی اور اس کا سر 40 فٹ اونچی قریبی عمارت سے ملا,حملہ آور چہرے اور بالوں کے خدوخال سے ازبک معلوم ہوتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حملہ آور پیدل آیا اور وین کے بالکل پیچھے صبح 7 بجکر 45 منٹ پر خود کو دھماکے سے اڑالیا، دھماکے میں 8 سے 10 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق شہداء میں 4 فوجی اور 2 سرکاری ملازم شامل ہیں جبکہ دھماکے سے مردم شماری ٹیم کی 2 گاڑیاں تباہ اور 3 موٹرسائیکل،ایک رکشہ بھی تباہ ہوگیا۔یاد رہے کہ بیدیاں روڈ مانانوالہ چوک میں مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 6 افراد شہید اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *