بیدیاں روڈ خودکش دھماکہ،وین ڈرائیور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا

13

لاہور۔ بیدیاں روڈ دھماکے میں وین کے زخمی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ٹیم پر خودکش حملے کے بعد وین کے زخمی ڈرائیور عثمان کوتفتیش کیلئے  جنرل ہسپتال سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈرائیور وین دھماکے میں زخمی ہوگیا تھا جبکہ دھماکے سے قبل وین کے ڈرائیور روٹ نے روٹ سے ہٹ کر گاڑی کو مانانوالہ چوک میں کھڑا کیاقریبی دوکان سے گاڑیکاکوئی پرزہ لینے گیا تھا جو کہ گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے تبدیل کیا جانا تھا۔یاد رہے کہ مردم شماری ٹیم کی وین کو بیدیاں روڈ پر خودکش دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 6 افراد شہید جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے تھے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *