سانحہ بیدیاں روڈ، 4 شہید فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی !

1

لاہور۔ قوم کے سات اور بہادر سپوت مادر وطن پر نثار ہو گئے۔ فرض کی ادائیگی کے دورا ن خود کش حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے بہادر جوانوں کی ایوب سٹیڈیم میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، آئی جی پنجاب، عسکری، پولیس اور سول حکام نے بڑی تعداد میں شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

سبز ہلالی پرچم میں لپٹے تابوتوں میں شہداء کے جسد خاکی لائے گئے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے۔ گورنر، وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر نے بھی میتوں کو کندھا دیا۔

بہادر شہداء نے عظیم قربانی دے کر ثابت کر دیا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کا معاملہ ہو یا ملک کے اندر شورش برپا کرنے کی کوشش، مٹھی بھر دہشتگرد وطن عزیز کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتے:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *