امریکی منچلوں کو سیلفی کا شوق مہنگا پڑ گیا !

111

لاہور ۔  سیلفی لینے کا جنون آج کل ہر ایک کے سر پر سوار ہے اور سیلفی لیتے ہوئے اکثر افراد اپنی زندگی تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

امریکی منچلوں کو جم جانیوالے تالاب پر کھڑے ہوکر سیلفی لینے کا شوق مہنگا پڑ گیا، یہ مناظر امریکی شہر نیویارک میں دیکھے گئے جہاں 7 دوستوں کا ایک گروپ جمے ہوئے تالاب پر سیلفی لینے میں مصروف تھا کہ اچانک برف کی موٹی تہہ ٹوٹی اور تمام منچلے یخ بستہ تالاب کے اندر جا گرے۔

یوں منچلوں کو جہاں سیلفی لینے کا شوق مہنگا پڑ ا وہیں ٹھنڈے ٹھار پانی کامزہ بھی ملا تاہم وہاں موجود ریسکیو ادارے فوری ان کی مدد کو پہنچے جنہوں نے تمام افراد کو بحفاظت تالاب سے باہر نکالا:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *