شاہ رخ کے بعد رشی کپور نے بھی پاکستان کے لئے بڑا مطالبہ کر دیا !

12

ممبئی ۔ بھارت کے لیجنڈری اداکار رشی کپور نے انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انڈین پریمیئر لیگ کا دسواں ایڈیشن شروع ہونے والا ہے جس میں پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کی مختلف ٹیموں کے کھلاڑی شریک ہوں گے جب کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو پہلے ایڈیشن میں  شامل کیا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک ان پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے لیکن اب آئی پی ایل میں پاکستانیوں کو شامل کرنے کے لیے شاہ رخ خان کے  بعد ایک اور بڑی آواز بلند ہوئی ہے۔

بالی ووڈ لیجنڈری اداکار رشی کپور نے انڈین پریمیئرلیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اداکار کااپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ آئی پی ایل میں دنیا بھر کے کرکٹر کھیل رہے ہیں اور اب افغانستان بھی کھیلنے کو تیار ہے جب کہ میری درخواست ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی آئی پی ایل میں لیا جائے تاکہ اچھے مقابلے  دیکھ سکیں۔

IPL. You got world players. Afghanistan makes debut. My plea is please consider Pakistani players.Phir match hoga! Hum bade log hain.Please!

واضح رہے کہ رشی کپور پاکستان سپر لیگ  کے دوسرے  ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کے لیے بیتاب تھے لیکن بھارت میں پابندی کے باعث ٹوئٹر پرفائنل میچ دیکھنے کا لنک مانگا تھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *