پاناما کیس کے لئے 10 ارب کی رشوت کون دے رہا ہے ۔۔۔۔۔ ہولناک انکشاف !

اا

اسلام آباد ۔ پاناما کیس کے فیصلے کو لے کر جس قدر شریف برادران میں بے چینی پائی جاتی ہے اس سے تو یہ ہی لگتا ہے کہ فیصلہ نواز شریف کے خلاف آنے والا ہے کیونکہ کبھی سپریم کورٹ کی دیواروں کے اندر موجود کمپیوٹر کو ہیک کرنے کی کوششیں تو کبھی اعلیٰ شخصیت کو اربوں روپے کی آفر کی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور ان کے قریبی ساتھیوں نے صرف ایک شخصیت کو پانامہ لیکس کیس سے پیچھے ہٹنے کیلئے 10 ارب روپے کی آفر کی ہے، میں چلینج کرتا ہوں کہ میری اس بات کو غلط ثابت کرکے دکھایا جائے یا پھر میری اس بات کی تردید کی جائے، ہم اس شخصیت کو سامنے لے آئیں گے۔ اس شخصیت کو میسج آیا کہ آپ پانامہ کیس سے پیچھے ہٹ جائیں ، ہم آپ کو دس ارب روپے دیتے ہیں اور آپ دنیا کے جس حصے میں کہیں گے ہم آپ کو یہ پیسے پہنچا دیں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *