پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کو انتہائی فحش گانا نشر کرنے پر نوٹس جاری کر دیا !

16

اسلام آباد۔ پیمرا نے نجی ٹی وی چینل ’جلوہ ٹی وی ‘کو انتہائی فحش گانا نشر کرنے پر نوٹس جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پیمرا نے جاری کردہ نوٹس میں کہاہے کہ نجی ٹی وی جلوہ ٹی وی نے 30مارچ 2017ءکو دوپہر تقریبا 1بج کر 53منٹ پر ایک گانا نشر کیا جس کے بول ’جہاں تم ہو‘ ہیں ،جس میں ایک لڑکی انتہائی فحش لباس میں ملبوس ہے ، غیر اخلاقی ویڈیو نشر کرنا کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے ۔پیمرا کا کہناتھا کہ انہیں اس گانے کے حوالے سے ٹیویٹر اور کال سینٹر پر کئی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے باعث ناظرین شدید غم و غصے میں ہیں ۔پیمرا نے نجی ٹی وی جلوہ سے 12اپریل تک اس عمل کا جواب طلب کر لیاہے ۔واضح رہے کہ مذکورہ گانا بھارتی گانا ہے اور اس کی ویڈیو میں انتہائی فحش سین عکسبند کیے گئے ہیں :۔

View image on TwitterView image on Twitter

پیمرا کا جلوہ ٹی وی پر فحش اور غیر اخلاقی گانا نشر ہونے پر چینل کو 12 اپریل 2017 تک جوابدہی کا حکم

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *