سعودی شہری کا شاہی خاندان پر شرمناک الزام !

21

سعودی شاہی خاندان پر بے وفائی کا الزام لگانے والے عرب شہری کو عدالت نے آٹھ سال کے لئے جیل بھیج دیا ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزم کو شدت پسند نظریات رکھنے اور شورش زدہ علاقے میں موجود لوگوں کے ساتھ روابط کو خفیہ رکھنے کا مرتکب بھی قرار دیا گیا۔ ملزم پر ایک مطلوب شدت پسند کو تحفظ دینے کا الزام بھی تھا، جبکہ اسے ہینڈ گرینیڈ بنانے اور گلاک ہینڈ گن کے استعمال کے متعلق بصری مواد رکھنے کے جرائم کا مرتکب بھی قرار دیا گیا۔ عدالت نے اس کا موبائل فون اور ایک گاڑی ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا، جبکہ مملکت سے باہر اس کے سفر پر بھی پابندی عائد کردی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *