13 سالہ بچے کا پی سی بی پر مقدمہ !

12

اسلام آباد ۔ پی سی بی کے خلاف مقدمہ کرنے والے 13سالہ بچے کا مئوقف درست قرار دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد نے سدیس الفت  کو قومی انڈر13 چیمپین شپ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے جونیرسیلکٹرز نے الفت کو زائدالعمر قرار دیکر چیمپین شپ سے باہر کردیا تھا جس پر سدیس الفت نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔جونئیر کرکٹرنے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی سی بی اور جونئیر سلیکشن کمیٹی کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے مئو قف اختیار کیا تھا کہ میرٹ پر پورا اترنے اور تمام ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود مجھے مسترد کر دیا گیا , اس درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین جونیئر سلیکشن کمیٹی باسط علی کو  طلب کر لیا تھا۔دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ابتدائی حکم سناتے ہوئے کہا کہ تمام دستاویزات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ الفت کی عمر 13 سال سے کم ہے لہٰذا وہ انڈر13 چیمپیئن شپ میں حصہ لے سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) پہلی مرتبہ انڈر13 ٹی20 ٹورنامنٹ کا انعقاد کرا رہا ہے جس کیلئے پر شہر میں ٹرائلز کرائے گئے اور پھر باسط علی سے مشاورت کے بعد حتمی طور پر ٹیموں کا انتخاب کیا گیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *