پاناما کیس کا فیصلہ فوج سمیت سب کو قبول ہو گا !

14

لندن۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کے ہمراہ صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آیا فوج سمیت سب کو قبول ہو گا، کہتے ہیں حکومت سے لڑائی کا تاثر درست نہیں، متحدہ بانی، ڈان لیکس اور کل بھوشن کے معاملے کو لے کر رک نہیں سکتے، غدار کی ملک میں کوئی جگہ نہیں۔

آپریشن رد الفساد کے نتائج جلد سامنے آنا شروع ہوں گے، پاک فوج دنیا کی واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف شروع کیا گیا ہے جس کے لئے مدرسوں اور تعلیمی اداروں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مدرسہ ریفارمز پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔

جنرل راحیل شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی اسلامی ممالک کی افواج کی سربراہی کا معاملہ فائنل ہو چکا ہے سعودی فوجی اتحاد کیلئے راحیل شریف کی تقرری ریاست کا فیصلہ ہے، تاہم پاکستانی دستے سعودیہ سے باہر نہیں جائیں گے۔ میجر جنرل آصف غفور کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر اور نیوکلیئر پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

آرمی چیف کے دورہ برطانیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا دورہ برطانیہ کامیاب رہا اور پاکستان نے برطانیہ کو پاکستان دشمن تخفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ شروع میں ہماری نہیں تھی، امریکہ نے رشیاء کے خلاف ہمیں استعمال کیا، طالبان بنائے گئے لیکن بعد میں حالات ٹھیک کئے بغیر امریکی چلے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ کی طرح ہمیں اب بھی اکیلا چھوڑ دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ستر سال سے یہی سننتے آ رہے ہیں کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ابھی تک مشکل وقت سے ہی گزر رہا ہے لیکن اب ہماری راہ متعین ہو گئی ہے:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *