میٹرک امتحانات میں نقل روکنے پر اساتذہ کو دھمکیاں !

15

کراچی ۔ کراچی میں امتحانات اساتذہ کے لئے امتحان بن گئے ، نقل سے روکنے پر دھمکیاں ملنے لگیں ۔

سیکورٹی فراہم کرنے کا اعلان تو ہوا لیکن سیکورٹی نہ مل سکی ۔ کراچی میں میٹرک کا امتحان اساتذہ کے لئے امتحان بن گیا ، نقل مافیا کے آگے بند باندھنا وبال جان بن گیا ،

چیئرمین میٹرک بورڈ سعید الدین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے لئے خط ضرور لکھا تھا لیکن مردم شماری کی وجہ سے سیکورٹی نہیں مل سکی ۔

میٹرک امتحانات کے پہلے مرحلے میں آرٹس گروپ کے امتحانات ہو رہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں سائنس گروپ کے ڈھائی لاکھ طلبا شریک ہوںگے جو میٹرک بورڈ کے لئے اصل امتحان ہوگا :۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *