کالعدم تنظیم کے 22 ارکان نے معافی مانگ لی!

گھوٹکی -گھوٹکی میں قوم پرست کالعدم تنظیم جئے سندھ متحدہ محاذ (جسمم) کے 22 اراکین نے قومی دھارے میں شامل ہو نے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم جئے سندھ متحدہ محاذ (جسمم) کے 22ارکان نے تنظیم چھوڑکر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ میرپورماتھیلو کے سماجی رہنما میر افتخار لوند کی رہائش گاہ پر جسمم کے ضلعی ڈپٹی آرگنائزر سہراب عرف الفت گبول نے اپنے 21 ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پوری قوم سے معافی مانگتے ہوئےبتایا کہ اسکی تنظیم کو ملک دشمن تنظیمیں سپورٹ کرتی تھیں اور انہیں نفرت انگیز تقاریر کرنے کی ہدایت دی جاتی تھی ’’ہمیں معافی دی جائے، ملک و قوم کےلئے کردار ادا کرنے کا حلف اٹھاتے ہیں‘‘ :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *