وزیر اعظم کی توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت !

23

اسلام آباد ۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ جلد از جلد ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جون2018ءسے پہلے8ہزار میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے اسلام آباد میں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ تین سال میں اس مقصد کے حصول کیلئے مسلسل کام کیا ہے اور اس معاملے کو اولین ترجیح دی ہے۔ حکومت ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس نے مستقبل میں بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر یہ مسئلہ حل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔وزیر اعظم نے وزارت پانی و بجلی کو بجلی کے منصوبوں کی جلد تکمیل اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سال کے آخر تک نظام میں مجموعی طور پر 5 ہزار سات سو دس میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی۔کمیٹی نے گھریلو، صنعتی اور تجارتی صارفین کیلئے مائع قدرتی گیس کے نئے کنکشن دینے کی منظوری دی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *