بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے، 8 افراد گرفتار

flagبھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ریلی میں پاکستانی پرچموں والے بینرز لہرا گئے، پاکستان کے حق میں نعرے بلند ہوئے،جس پر مقامی ہندو تنظیم نے مقدمہ درج کروا کر ایک ہندونوجوان سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کرا دیا۔ بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیر میں ایک ہندو نوجوان سمیت آٹھ افراد کو پاکستانی پرچم والے بینرز اٹھانے پر گرفتار کر لیا۔ ایک مذہبی جلوس کے دوران پاکستانی پرچم کے بینر اٹھائے مظاہرین مبینہ طور پرپاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔پولیس نے اس الزام میں آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ان تمام گرفتار افراد پر قومی وقار کے خلاف کی دفعہ153بی عائد کی گئی یہ دفعہ imputations اور قومی یکجہتی کے ساتھ تعصب کا اظہار ہے۔ہندو مہا سبھا کے ارکان کی طرف سے درج شکایت پر پو لیس نے ان کے خلاف کارروائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی قابل اعتراض ہے۔ ریلی میں لوگ نہ صرف پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے بلکہ مظاہرین کے ہاتھوں میں پاکستان کے پرچم کے بینرز تھے ۔تنظیم کے نائب صدر جے ویربھاردواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے بینر کی تصاویر بھی پولیس کو فراہم کی ہیں۔کچھ ٹویٹس کے مطابق گزشتہ روز ضلع گوالیر  میں عید میلا النبی ﷺ کے موقع پر پاکستانی پرچموں کو استعمال کیا گیا۔عید میلا النبی ﷺ کی تقریبات کے منتظمین کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *