جمالیاتہفتہ بھر کی مقبول ترین

ہیری پوٹر کا کردار ادا کرنیوالے ڈینیل ریڈکلف کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

Share

ہولی وڈ کی مقبول فلم سیریز ’ہیری پوٹر‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ڈینیل ریڈکلف کے ہاں پہلے بچےکی پیدائش ہوئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ ڈینیل ریڈکلف 38 سالہ امریکی اداکارہ ایرن ڈارک کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

مارچ میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں جلد والدین بننے والے ہیں۔

دونوں اداکار کی 2013 میں فلم کِل یور ڈارلنگز (Kill Your Darlings) کے سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد دونوں ایک دہائی کے زائد عرصے سے تعلق میں ہیں۔

دونوں اداکاروں کی جانب سے بچے کی جنس اور پیدائش کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے تاہم جوڑے کو پرام کے ساتھ اسپتال کے باہر دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے بھی مبارک باد کے بیغامات بھیجے۔

گزشتہ سال ڈینیل ریڈکلف نے نیوویک کو انٹرویو میں خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے فلم پروڈکشن میں کام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتاہوں کہ مستقبل میں میرے بچے فلم کے سیٹ پر کام کریں۔

اداکار ڈینیل ریڈکلف نے جادوئی دنیا پر مبنی فلم ’ہیری پوٹر‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس کے بعد ہی ان کی کامیابی کا سفر شروع ہوا۔

وہ دیگر متعدد فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں جنگل، سوس آرمی مین، دی لوسٹ سٹی، کل یور ڈارلنگ، ہارن شامل ہیں۔

جبکہ ان کی گرل فرینڈ امریکی اداکارہ ایرن ڈارک 2015 کی سیریز گڈ گرل ریوولٹ (Good Girl Revolt) میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں، اور حال ہی میں پرائم ویڈیو سیریز دی مارویلوس مسز میسل (The Marvelous Mrs Maisel.) میں نظر آئیں ہیں۔