ایک ساتھ دونوں ہاتھ سے لکھنے کے ماہر طالبعلم !

14

اتر پردیش ۔ بھارت میں ایک ایسا سکول ہے جہاں تمام 300 بچے بیک وقت دونوں ہاتھوں سے لکھ سکتے ہیں،یعنی دائیں اور بائیں ہاتھ سے لکھنے پر مہارت رکھتے ہیں۔

دنیا کی صرف 10 فیصد آبادی بائیں ہاتھ سے لکھ سکتی ہے جبکہ صرف ایک فیصد لوگ ایسے ہیں جو الٹے اور سیدھے دونوں ہاتھوں سے لکھنے پر قادر ہیں لیکن بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سنگرولی کے ایک دور دراز علاقے میں واقع وینا وندنی نامی سکول کا ہر بچہ اپنے دونوں ہاتھوں سے لکھنے کا ماہر ہے جس کی وجہ پرنسپل کی محنت ہے جن کی وجہ سے بچوں کو روزانہ دونوں ہاتھوں سے لکھنے کی مشق کرائی جاتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بچے انگریزی،ریاضی اور ہندی وغیرہ بھی دونوں ہاتھوں سے لکھ سکتے ہیں،ہر 45 منٹ کی کلاس میں 15 منٹ تک بچوں کو دونوں ہاتھوں سے لکھنے کی مشق کرائی جاتی ہے:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *