تمام مسلمانوں کی حفاظت کروں گی، انجیلا مرکل

Angela Merkelجرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی میں آباد مسلمانوں اور یہودیوں کو تمام تر تعصبات سے بچایا جائے گا۔ جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،چانسلر ہوتے ہوئے میں اپنے ملک میں تمام مسلمانوں کی حفاظت کروں گی، اس ایوان میں موجود ہر ایک شخص یہی کچھ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مسیحی، یہودی اور مسلمان تمام لوگوں کے لیے جرمنی میں جگہ ہے۔ پیرس حملوں سے متعلق میرکل کا کہنا تھا کہ مسجدوں پر حملوں کے خلاف بھی سختی سے نمٹا جائے گا، کیونکہ ہم ان لوگوں کے ہاتھوں تقسیم نہیں ہوں گے جو کسی مسلمان کی جانب سے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہوئے جرمنی میں آباد تمام مسلمانوں کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *