سی پیک پر سیاست کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، شہباز شریف

Image result for ‫شہباز شریف‬‎

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پر کسی نے سیاست کی یا ڈیڑھ اینٹ کی الگ مسجد بنائی تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔لاہورمیں دوسرے2 روزہ انٹرنیشنل بزنس سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ آج پوری دنیا اس منصوبے کی تعریف کر رہی ہے، دوست خوش اور مخالفین پریشان ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےغیر ملکی سرمایاکاروں کو دعوت دی کہ وہ بھرپور سرمایا کاری کریں، ہم انہیں تحفظ دیں گے،سی پیک منصوبوں کی شفافیت شک و شبے سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت مخلصانہ انداز میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے،حکومت نے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ شہبازشریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج موقع ہے کہ پچھلی کوتاہیوں کا ازالہ کریں، لیکن افسوس کہ ہم نے تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *