عالیہ بھٹ کےساتھ ایسا کام کہ شرم سے پانی پانی ہو گئیں !

15

لندن ۔ بالی ووڈ کی خوبرو نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے ’کافی ود کرن‘ میں اپنی کم علمی کے اظہار کے بعد عالیہ بھٹ نے پختگی کا مظاہرہ کرنے کی ٹھانی اور اچھی اچھی فلمیں سائن کر کے یہ ثابت بھی کر دیا۔ اب وہ 24 سال کی ہو چکی ہیں لیکن اپنی معصومانہ شکل کے باعث اب بھی 16 سال کی لگتی ہیں۔

عالیہ بھٹ کا معصومانہ چہرہ ہی ان کی راہ میں ’رکاوٹ‘ بن گیا کیونکہ حال ہی میں لندن کے دورہ کے دوران انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی منانے کیلئے ایک مہ خانے کا رخ کیا، لیکن بدقسمتی سے وہاں موجود گارڈز نے انہیں یہ کہہ کر اندر جانے سے روک دیا کہ ابھی و ہ نوعمر ہیں۔
گارڈز کے روکنے پر انہیں اپنا شناختی کارڈ دکھانا پڑا لیکن اس وقت مزید دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب گارڈز نے ان کے شناختی کارڈ کو بھی جعلی قرار دیدیا۔

لندن میں شراب پینے کیلئے کم از کم عمر 18 سال ہونا ضروری ہے اور عالیہ بھٹ 24 سال کی ہیں لیکن ان کا ’معصومانہ‘ چہرہ ہی ان کے آڑے آ گیا جس پر انہیں تھوڑی بہت شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *