ریلوے کا کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان !

16

اسلام آباد۔ پاکستان ریلویز نے تمام ٹرینوں پر یکم سے 20 رمضان المبارک تک کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی تمام ٹرینوں  کی تمام کلاسز پر کرایوں  میں  20 فیصد کمی کی جائے گی، ریلوے خسارے کو کم کرنے کیلئے آمدن کو بڑھایا گیا ہے جب کہ چار سال کے دوران پاکستان ریلویز کے سسٹم میں  ڈیڑھ کروڑ نئے مسافر شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پی ایس او اور پاکستان ریلویز کے مابین فیول ٹرانسپورٹیشن کا 5 سال کے لئے معاہدہ طے پا گیا ہے، پی ایس او 20 لاکھ ٹن آئل کی پاکستان ریلویز کے ذریعے ترسیل کا پابند ہو گا جب کہ پی ایس او کو ترسیل کی مد میں  15 یوم کے اندر کرایہ ادا کرنا ہو گا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز کی صورتحال ماضی سے بہتر ہوئی ہے، تاحال منافع نہیں ہو رہا مگر آمدن ضرور بڑھی ہے جب کہ پاکستان ریلویز کو گزشتہ سال مال برداری کے شعبے سے گیارہ ارب کی آمدن ہوئی اور کرایوں  میں  کمی سے پاکستان ریلویز کے مسافروں  میں  اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کے پے اینڈ پنشن میں 20 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے اور ریلوے پولیس کی تنخواہیں بھی صوبائی پولیس کے برابر ہونی چاہیئں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *