صبا قمر نے اب اپنا معاوضہ کتنا کردیا؟ آپ کو شدید دھچکا لگے گا!

Image result for ‫ہندی میڈیم‬‎

لاہور-اداکارہ ماہرہ خان کے بعد اداکارہ صبا قمر نے بھی کام کا معاوضہ بڑھا دیا، مزاحیہ شو کی میزبانی اور ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ صبا قمر نے کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام کا معاوضہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ حال ہی میں اداکارہ صبا قمر کی پاکستانی فلم لاہور سے آگے ریلیز ہوئی جس کے بعد اداکارہ کو بھارتی فلم ہندی میڈیم کی آفر ہوئی جو آج کل سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔ بھارتی فلم میں کام کرنے کے بعد اداکارہ صبا قمر نے کسی بھی ذرامے میں کام کرنے کے لئے فی قسط معاوضہ دو لاکھ 90 ہزار روپے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے بالی ووڈ فلم "رئیس" میں کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماہرہ خان نے بھی اپنے معاوضے میں اضافہ کر کے ہدایتکاروں کی پریشانی میں اضافہ کردیا تھا۔2006 ء میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کرنے والی ماہرہ نے اپنی پہلی لالی ووڈ فلم "بول" 2011 ءمیں کی اور اسی فلم پر انہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *