حمل کے دوران خواتین کیا غلطی کرتی ہیں؟آسٹریلیاکے ماہرین نے بتا دیا

Image result for pregnant

آسٹریلیا کی ایک تحقیقاتی ٹیم نےتحقیق کی ہے کہ حمل کے دوران 75 سے 80 فیصد خواتین کا وزن یا تو دگنا ہو جاتا ہے یا بلکل ہی نہیں بڑھتا۔ یہ نتیجہ ایک ملین کے قریب حاملہ خواتین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد اخذ کیا گیا۔ تحقیق میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خواتین دوران حمل اپنا وزن باقاعدگی سے چیک کریں اور اپنے فیملی ڈاکٹر سے اس معاملے میں رہنمائی لیتی رہیں۔ موناش یونیورسٹی کے محققین کو معلوم پڑا کہ ہر 4 میں سے 3 خواتین حمل کے دوران اپنا وزن نہیں بڑھاتی جس کی وجہ سے ان کو اور بچے کو طبعی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ حاملہ خواتین کو چاہیے کہ اپنے وزن میں خاطر خواہ اضافہ کریں تا کہ انہیں بعد میں مشکلات سے نہ گزرنا پڑے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ دو انسانوں کے برابر کھانا کھائیں۔ پہلے تین ماہ کے دوران اضافی کیلیوریز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ دوسرے تین ماہ کے دوران 330کیلوریز روزانہ اضافی لینا ضروری ہے جب کہ آخری تین ماہ میں یہ تعداد بڑھا کر 450 کیلیوریز یومیہ تک لے جائی جانی چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے ایک جگہ بیٹھے رہنے کی بجائے چلتے پھرتے اور مستعد رہنا بھی ضروری ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *