بھارت چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا!

لندن -آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاجبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44 اعشاریہ 3 اوورز میں 191 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے انتہائی پر اعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر یہ آسان ہدف 38 اوورز میں حاصل کرلیا۔ بھارت کی جانب سے کپتانویرات کوہلی 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ یووراج سنگھ نے بھی 233 رنز بنائے اور بغیر آؤٹ ہوئے ہدف حاصل کرنے میںاہم کردار ادا کیا۔ بھارت کی جانب سے اوپنر شِکھر دھون 78 اور روہت شرما 122 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  جو درست ثابت ہوا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی کھیلنے میں ناکام رہی۔ پروٹیز کی جانب سے کوانٹم ڈی کوک سب سے زیادہ 53 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ نے 35، ڈوپلیسس نے 36، اے بی ڈویلیئرز  16، ڈیوڈ ملر نے 1، جے پی ڈومنی نے ناقابل شکست20 رنز، کرس موریس نے 4، فیہلوک وائیو نے 4، کاگیسو ربادا نے 5، مورنی مورکل نے 0 اور عمران طاہر نے ایک سکور بنایا۔

بھارت کی جانب سے تمام ہی بائولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم بھینشور کمار سب سے زیادہ کامیاب بائولر رہے جنہوںنے 7.3 اوورز میں 23 سکور کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور جسپریت بمرا نے بھی 22 وکٹیں حاصل کیں۔ دیگر بائولرز میں ایشوین، ہردیک پانڈیا اور رویندرا جدیجہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *